کرک پولیس پرحملہ،5شہید، جوابی کارروائی ،8دہشتگرد ہلاک

کرک پولیس پرحملہ،5شہید، جوابی کارروائی ،8دہشتگرد ہلاک

حملہ آوروں میں عارف عرف ڈان دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مطلوب تھا

ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد (دنیا نیوز، سٹاف رپورٹر، نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک)کرک کے علاقے بامی بانڈہ گرُگرُی میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے ، جوابی کارروائی میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی، شہدا میں ہیڈ کانسٹیبل شاہد زمان، کانسٹیبل عارف، سمیع اللہ، صفدر اور محمد ابرار شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کرک اور سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے افسروں اور جوانوں نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک کی شناخت عارف عرف ڈان کے نام سے ہوئی جو علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث و مطلوب تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں