فیض حمید کو سزا قابل تعریف ، پنجاب اسمبلی میں5 قرارداد یں منظور

فیض حمید کو سزا قابل تعریف ، پنجاب  اسمبلی میں5 قرارداد یں منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ، نیوزایجنسیاں )پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 44منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے دوران پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ بل2025ء پر شدید بحث دیکھنے میں آئی ۔

حکومتی ارکان احمد شہریار اور الیاس چنیوٹی کی جانب سے چیف آف دی ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، فیض حمید کو ملنے والی چودہ سال کی سزا کو قابل تعریف قرار دینے ، بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کے خلاف سمیت 5قراردادیں منظور کر لی گئیں۔ حکومتی ارکان نے کہا پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ بل 2025ء معطل کرنا افسوسناک ہے ،کیا قانون سازی پنجاب اسمبلی کا حق ہے یا نہیں ؟،اسمبلی نے پراپرٹی والے قانون کو پاس کیا تو عدالت کو معطل نہیں کرنا چاہئے تھا، ہم دوبارہ پراپرٹی والا قانون ایوان میں لائیں گے اور پاس کروائیں گے ۔ پنجاب اسمبلی میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ سے متعلق قرارداد ،مفاد عامہ سے متعلقہ گورنمنٹ بوائز کالج تاندلیانوالہ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ساتھ یونیورسٹی آف ایجوکیشن آرڈیننس 2002ء کی شق 6کے تحت منسلک کرنے ،مقدس اوراق اور ضعیف قرآن پاک کو محفوظ بنانے کے لیے قرآن محل بنانے ، صوبہ بھر میں پیسوں کے لین دین کے نظام کیلئے قانون سازی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں