بیرسٹر فہد قتل کیس:وکیل کی تیاری کیلئے استدعا پر سماعت ملتوی

 بیرسٹر فہد قتل کیس:وکیل کی تیاری کیلئے استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل ڈویژن بینچ نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مجرموں راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر کی عمر قید سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت وکیل کی استدعا پر ملتوی کر دی۔

مقتول کی والدہ اور بھائی اپنے وکیل خواجہ حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ خواجہ حارث نے کہا کیس کی تیاری اور پاور آف اٹارنی جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے ، عدالت نے سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں