قومی اسمبلی سیکرٹریٹ :گاڑیوں کی خریداری پر15 کروڑ خرچ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ :گاڑیوں کی خریداری پر15 کروڑ خرچ

گاڑیاں گزشتہ اور رواں مالی سال کے دوران قائمہ کمیٹیوں کیلئے خریدی گئی تھیں 21گاڑیاں نیلام کیں اور 13نئی خریدیں ،ڈائریکٹر جنرل میڈیا کی دنیا سے گفتگو

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو مالی سالوں میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے دفاتر کے لیے پندرہ کروڑ روپے سے زیادہ بجٹ نئی گاڑیوں کی خریداری کی مد میں خرچ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اکیس پرانی گاڑیاں نیلام کی ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  نے گزشتہ مالی سال 2024-2025 میں قائمہ کمیٹیوں اور افسران کے لیے گیارہ کروڑ اٹھانوے لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدی تھیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال 2025-2026 کے بجٹ سے تین کروڑ انتالیس لاکھ روپے گاڑیوں کی خریداری کی مد میں خرچ کیے ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزشتہ اور رواں مالی سال کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے دفاتر کے لیے مجموعی طور پر تیرہ گاڑیاں خریدی ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مجموعی طور پر گزشتہ مالی سال 2024-2025 اور رواں مالی سال 2025-2026 کے ابتدائی چھ ماہ میں پندرہ کروڑ سینتیس لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدیں۔ ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان نے دنیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اکیس گاڑیاں نیلام کیں اور تیرہ نئی گاڑیاں خریدیں جبکہ چند پرانی گاڑیوں کی مرمت کرا کر چیئرمینز کو فراہم کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں