پاکستانی ڈاکٹرز نے پیچیدہ آپریشن کر کے 101سالہ بزرگ کی بینائی بحال کردی

پاکستانی ڈاکٹرز نے پیچیدہ آپریشن کر کے 101سالہ بزرگ کی بینائی بحال کردی

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 101 سالہ بزرگ کی پیچیدہ آپریشن سے بینائی بحال کردی۔101سالہ رضا خان اسلام آباد کے رہائشی ہیں، رضا خان اب اپنی آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکیں گے۔

 بزرگ شہری شدید موتیا  اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے ۔انتہائی حساس آپریشن ڈاکٹر صبیح الدین کی قیادت میں ماہر ڈاکٹرز نے کیا، مہارت سے کیے گے آپریشن میں آنکھ کو محفوظ بنا دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں