ڈاکٹر عمران کے بیٹوں کا استقبال

ڈاکٹر عمران کے بیٹوں کا استقبال

کراچی (سٹاف رپورٹر)متحدہ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادوں عالیشان فاروق اور وجدان فاروق کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا۔

اور والدہ کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین شکیل احمد، ارشاد ظفیر،کامران فاروقی،پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی افتخار احمد، رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا، وسیم حسین ، سینئر کارکنان اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں