نیا سال :تیل قیمتوں میں 10روپے 60 پیسے لٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد (این این آئی)نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لٹرتک کمی کا امکان ، ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول 10 روپے 60 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے ،مٹی کا تیل 9 روپے اورلائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز ہے ۔اوگرا آج بدھ کو ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائیگی ۔حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔