نجکاری کمیٹی :پی آئی اے بولی کی توثیق ، کابینہ کومنظوری کی سفارش

 نجکاری کمیٹی :پی آئی اے بولی کی توثیق ، کابینہ کومنظوری کی سفارش

نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ، نائب وزیر اعظم

اسلام آباد(این این آئی)کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لئے دی گئی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کیلئے سفارش کردی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی چیئرمین نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں وفاقی وزیر توانائی، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، خصوصی معاونین، وزیراعظم طارق باجوہ اور بلال کیانی، وفاقی سیکر ٹریز کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، نجکاری کمیشن، صنعت و پیداوار سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکر ٹری وزارت نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آ ئی اے سی ایل) کی نجکاری کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی ایئرلائن ایک بار پھر اپنے سنہری دور کی طرف لوٹ سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں