2025: اور حکومت کے درمیان فاصلے بدستور برقرار

 2025: اور حکومت کے درمیان فاصلے بدستور برقرار

27 ویں ترمیم مسترد ، متعدد حکومتی بلز پر اعتراض ، تنقید کا سلسلہ جاری رہا جلسوں میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، دونوں ایوانوں میں بھی ٹف ٹائم دیا

اسلام آباد(سیدقیصرشاہ) 2025میں جمعیت علمائے اسلام جہاں حکومت اورحکمران اتحاد کے قریب نہ آسکی وہاں وہ اپوزیشن میں شامل کسی بھی جماعت کے قریب بھی نہیں ہوسکی تاہم جے یو آئی نے مختلف شہروں میں جلسے اور کنونشنز کا سلسلہ جاری رکھا ۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی جے یو آئی کے حکومت سے فاصلے برقراررہے ، 27 ویں ترمیم کو بھی جے یو آئی نے مسترد کیا جبکہ دونوں ایوانوں میں متعدد حکومتی بلز پربھی اعتراض اورحکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری رکھا، مولانا فضل الر حمن کی جانب سے پریس کانفرنسوں ،جلسوں میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جاتا رہا، جے یو آئی کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے بھی دونوں ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاتا رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں