صدر زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
نوابشاہ (نمائندہ دنیا)صدر آصف علی زرداری نے اپنے والد حاکم علی زرداری اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
انکے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری ، ایم پی اے سہیل انور سیال ، عاشق حسین زرداری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ، صدر آصف علی زرداری کی قبرستان آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، پولیس کی بھاری نفری نے قبرستان آنے جانے والے راستوں کو سیل کیا ہوا تھا۔