پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملہ،روس کا ثبوت فراہم کرنے سے انکار

پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملہ،روس کا ثبوت فراہم کرنے سے انکار

واقعے کے بعد یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں اپنا موقف مزید سخت کرینگے :روس وزیر اعظم شہباز شریف کی روس کے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

ماسکو،کیف ،اسلام آباد(اے ایف پی،اے پی پی)کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے پیوٹن کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے حوالے سے وہ کوئی ثبوت نہیں دے گا کیونکہ تمام ڈرون مار گرائے گئے اور روسی فوج عام طور پر اس نوعیت کی تحقیقات خود انجام دیتی ہے ۔ ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمارے فضائی دفاع کے موثر نظام نے اسے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا اس واقعے کے بعد روس یوکرین جنگ کے مذاکرات میں اپنی موقف کو مزید سخت کرے گا، حالانکہ کیف نے اس حملے کی تردید کی ہے ۔ یوکرین نے روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے ۔ روس کی جانب سے دعوے کے باوجود تاحال کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام بالخصوص ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ منگل کو ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے صدر اور حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں