کراچی : مین ہول سے 4 لاشیں برآمد

کراچی : مین ہول  سے 4 لاشیں برآمد

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے چار لاشیں ملی ہیں، مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملنے والی لاشوں میں 2خواتین ، ایک مرد اور لڑکا شامل ہے ۔

ایدھی حکام نے لاشیں نکالیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔پولیس کے مطابق ملزموں نے لاشیں مین ہول میں پھینکنے کے بعد اس پر پتھر ڈال دئیے تھے ، لاشیں 10دن سے زائد پرانی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں