3افسرتبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات

3افسرتبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات

کمشنر سرگودھا محمد جہانزیب کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،آئی این پی)پنجاب حکومت نے گریڈ 20 کے 3 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ زید بن مقصود کو سیکرٹری سروسز پنجاب جبکہ ان کے پیش رو شوکت علی کو تبدیل کر کے کمشنر سرگودھا ڈویژن تعینات کر دیا گیا، کمشنر سرگودھا محمد جہانزیب کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں