چاغی:محکمانہ حکم عدولی پر 31 لیویز اہلکار برطرف
کوئٹہ(دنیا نیوز)محکمانہ حکم عدولی پر ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے لیویز فورس کے 31اہلکار ملازمت سے برطرف کردئیے گئے ۔
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق برطرف کئے جانے والوں میں تین وائرلیس آپریٹر اور 28سپاہی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لیویز فورس کے اہلکاروں کو جان بوجھ کر غیر حاضری کی بنیاد پر برطرف کردیا گیا، انہوں نے مجاز اتھارٹی کا حکم بھی نہیں مانا۔