جھنگ:گاڑیاں ٹکرانے پر لڑائی، شیخ وقاص کے بھائی کا گن مین قتل

جھنگ:گاڑیاں ٹکرانے پر لڑائی، شیخ وقاص کے بھائی کا گن مین قتل

شیخ فواد کی گاڑی مکرم وحید اور شیراز اکرم کی گاڑی سے ٹکرائی ، گارڈلڑ پڑے فائرنگ سے محمد حسین مارا گیا ،3گن مین زخمی،شیراز ،مکرم وحید اور 2 گن مین گرفتار

 جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جھنگ میں پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے بھائی،سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فواد اکرم کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرانے پر دو نوں گاڑیوں میں مو جود گن مینوں میں لڑائی ہو گئی۔ فائرنگ سے شیخ فواد اکرم کا ایک گن مین جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ جھنگ سرگودھا روڈ پر لڑائی کے دوران فائرنگ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔اڈا پٹرول پمپ کے قریب شیخ فواد اکرم کی گا ڑی شیخ مکرم وحید اور شیخ شیراز اکرم کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی ۔جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے گن مینوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ فائرنگ میں زخمی محسن ولد محمد حسین ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ افتخار احمد ولد محمد نواز ،ساجد ولد عابد اور عصمت اللہ ولد سیف اللہ زخمی ہوئے ، شیراز اکرم ولد محمد اکرم اور مکرم وحید ولد وحید احمد کو دو گن مینوں سمیت گرفتار کیا گیاہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔قانون کو چیلنج کرنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں