پنجاب ،ہسپتالوں کیلئے نئے ہیومن ریسورس رولز منظور
ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی تعیناتی فکسڈ ٹرم اور گھنٹہ وار بنیادوں پر ہوگی خصوصی پے پیکجز خدمات، مستقل ملازمت ، ریگولرائزیشن کا حق نہیں ہوگا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب میں ثانوی سطح کے ہسپتالوں کیلئے نئے ہیومن ریسورس رولز منظور ،ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی فکسڈ ٹرم اور گھنٹہ وار بنیادوں پر تعیناتی ہوگی خصوصی پے پیکجز کے تحت خدمات، مستقل ملازمت یا ریگولرائزیشن کا حق نہیں ہوگا۔ پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کا اطلاق نہیں ہوگا، 24 گھنٹے ایمرجنسی اور خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کا ہدف جبکہ بائیومیٹرک حاضری اور کارکردگی جانچنے کا ڈیجیٹل نظام متعارف ہوگا۔ غلطیوں پر سخت احتساب اور سٹاف کی کارکردگی کے مطابق معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ دور دراز اضلاع میں تعینات عملے کیلئے اجرت میں 20 فیصد اضافے کی سفارش جبکہ تحصیل اور ضلعی سطح پر ہسپتالوں میں افرادی قوت بڑھانے کیلئے نئے رولز پر عملدرآمد ہوگا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ رولز کی منظوری پنجاب حکومت نے دیدی ہے ۔