شیڈول میں ردوبدل ،قومی اسمبلی اجلاس 12جنوری کو طلب کرنیکا فیصلہ

شیڈول میں ردوبدل ،قومی اسمبلی  اجلاس 12جنوری کو طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )نئے سال2026 میں قومی اجلاسوں کے مجوزہ شیڈول میں ردوبدل کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب 12 جنوری کو طلب کرنے کی سمری تیار کر لی گئی جو وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیج دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاسوں کے شیڈول میں اچانک ردوبدل کیا گیا ، 5 جنوری کے مجوزہ اجلاس کی سمری میں ضروری تبدیلی کی گئی ہے ۔ رواں پارلیمانی سال کی تکمیل کے لئے مزید دوسیشن ہونگے ، دوسرے پارلیمانی سال کا آخری اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں