اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے لیسکو کے ایکسین کو گرفتار کرلیا
شہزاد چٹھہ کو لیسکو ہیڈکوارٹرز کے باہر ڈالے میں آنیوالے افراد لے گئے ایکسین کو مبینہ طور پر پراپرٹی تنازع پر درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا:ذرائع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )اینٹی کرپشن نے لیسکو کے ایکسین کو گرفتار کرلیا۔ ایکسین شہزاد چٹھہ دو دوستوں کے ہمراہ کوئنز روڈ پر واقع لیسکو ہیڈ کوارٹر زکے باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے گوجرانوالہ اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ اس سے قبل لیسکو حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایکسین شہزاد چٹھہ کو سیاہ رنگ کے ڈالے میں آنے والے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔ لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں تک کسی بھی ادارے نے ایکسین شہزاد چٹھہ کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد چٹھہ کو مبینہ طور پر پراپرٹی کے تنازع پر درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔