احتجاج کیس:علیمہ کوایک روزہ استثنیٰ ،3 کے وارنٹ جاری

احتجاج کیس:علیمہ کوایک روزہ استثنیٰ ،3 کے وارنٹ جاری

استغاثہ کے 8گواہ پیش،3 وکلا کی جرح ،علیمہ کو5جنوری کوآخری موقع

راولپنڈی (خبر نگار)انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26نومبر احتجاج پرتھانہ صادق آبادکے کیس میں علیمہ خان کی ایک روز ہ حاضری سے استثنیٰ کی رخواست منظورکرلی،عدالت نے علیمہ سمیت 8ملزمان کو گوا ہان کے بیان پر جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے غیر حاضر 3 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے گواہوں کو پیش کیا تاہم مقد مے میں ملزمہ علیمہ سمیت چار ملزمان عدالت میں پیش نہ ہو ئے ، عدالت نے ملزمہ کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے دائر ایک روز ہ استثنیٰ کی درخو است منظور کرلی جبکہ غیر حاضر 3ملزمان ساجد علی قریشی،علی رضا،محمد حنیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ دوران سما عت استغاثہ کے 8 گواہان عدالت پیش ہوئے ،3 ملزمان کے وکلاء نے گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی، عدالت نے علیمہ سمیت 8ملزمان کو گواہان کے بیان پر جرح کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر جرح مکمل نہ کرنے پر سرکاری وکیل مقرر کیا جائے گا،مزید سماعت سوموار 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں