سلمان اکرم کی کراچی آمد، حلیم عادل سے ملاقات ،تبادلہ خیال

 سلمان اکرم کی کراچی آمد، حلیم  عادل سے ملاقات ،تبادلہ خیال

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی اور کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے ان سے تفصیلی ملاقات کی۔

 ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری آئینی بحران، مہنگائی، عوامی مسائل اور پاکستان تحریک انصاف کی جاری سیاسی جدوجہد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے 9 تا 11 جنوری سندھ کے تین روزہ دورے کو حتمی شکل دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں