شہید ذوالفقار بھٹوکا98واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا
لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا98واں یوم پیدائش(آج)5جنوری سوموار کو منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے ، کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔