شادی تقریبات میں فائرنگ ،پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق

شادی تقریبات میں فائرنگ ،پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق

مردان میں محفل موسیقی میں جھگڑے پردولہا عمرکی فائرنگ سے مہمان بلال موقع پرچل بسا نوشہرمیں بارات میں نوجوانوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل منظوردم توڑگیا،3زخمی ہسپتال داخل

مردان،نوشہرہ (نمائندگان دنیا )دوشادی تقریبات میں فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکارسمیت 2افرادجاں بحق،3زخمی ہوگئے ،مردان کے تھانہ سٹی کی حدود شریف آباد میں دولہے کی جانب سے شادی کی خوشی میں منعقدہ محفل موسیقی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مہمان جاں بحق ہو گیا، واردات کے بعد دولہا موقع سے فرار ہو گیا،دولہا عمر ولد حنیف اللہ اور مہمان محمد بلال ولد غلام قادر کے درمیان توتکارہوئی، اس مبینہ جھگڑے کے بعد دولہے نے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں محمد بلال موقع پر دم توڑ گیا،پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔دریں اثنانوشہرہ آضاخیل کے نواحی گاؤں لکڑے میں ملک سرفرارخٹک کے دو بیٹوں سجاد علی اور ناصر علی کی شادی کی تقریب میں نشے میں دھند مسلح نوجوانوں کی کلاشنکوف سے اندھا دھندفائرنگ سے بارات میں موجود ضلع باڈہ میں تعینات پولیس کمانڈو ز ہیڈکانسٹیبل منظور اشرف موقع پر گولیاں لگنے سے دم توڑگیا ، بارات میں موجود بارہ سالہ طالبعلم محمد ساحل، نامعلوم راہگیر 6سالہ بچی اور 18سالہ نوجوان جانباز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122نے پولیس کمانڈوز منظور اشرف کی لاش اور دو زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا،6 سالہ بچی کو ورثا ساتھ پشاور لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں