جسٹس (ر)منصور علی شاہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ،اعلیٰ عدلیہ کے ججزاوروکلا رہنماؤں کی شرکت

جسٹس (ر)منصور علی شاہ کے بیٹے  کی دعوت ولیمہ،اعلیٰ عدلیہ کے  ججزاوروکلا رہنماؤں کی شرکت

لاہور( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ کے سابق سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے موجودہ اور سابق ججز سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں جسٹس (ر)سید منصور علی شاہ کے صاحبزادے ابراہیم شاہ کے دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، چیف جج گلگت بلتستان سردار شمیم ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس مرزاوقاص رؤف ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس امجد رفیق ، جسٹس اسجد جاوید گھرال اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شرکت کی ۔تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے ،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک، سابق چیف جسٹس یاور علی ، جسٹس (ر)اطہر من اللہ ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شمس محمود مرزا، جسٹس ریٹائرڈ شیخ نجم الحسن ،جسٹس شمس محمود مرزا ، سینئر ایڈووکیٹ سید معظم علی شاہ ،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ابوذر سلمان خان نیازی ، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب، سینیٹر علی ظفر ، سلمان اکرم راجہ ، ایڈووکیٹ عرفان قادر اور دیگر سیاسی وی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں