سپریم کورٹ لاہور وکراچی رجسٹری کے 4 افسروں کو جرمانے

سپریم کورٹ لاہور وکراچی رجسٹری کے 4 افسروں کو جرمانے

لاہور کے ایک افسر کیخلاف اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر رپورٹ معاملے پر کارروائی کراچی کے 3افسرتاخیر سے رپورٹنگ سمیت سنگین کوتاہیوں کے مرتکب ہوئے

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے کراچی رجسٹری کے تین ، لاہور کے ایک افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کردئیے ۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز، 2015کے تحت مکمل ہونے والی تادیبی کارروائی میں چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی کے تین افسروں پر انتظامی ردعمل میں سنگین کوتاہیوں پر بڑے جرمانے عائد کیے ، جن میں تاخیر سے رپورٹنگ، بروقت تحریری ہدایات حاصل کرنے میں ناکامی اور ڈیجیٹل دستیاب رزلٹ کو دوبارہ ترتیب دینے میں تاخیر پر ادارہ جاتی تشویش شامل ہیں۔ اسی طرح اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر رپورٹ کیے گئے ایک الگ معاملے میں سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور کے ایک افسر کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک بڑا جرمانہ عائد کیا گیا۔سپریم کورٹ نے زور دیا ہے کہ اگرچہ عملے کے ارکان کی فلاح و بہبود اور کیریئر میں ترقی ایک ترجیح ہے لیکن اس کے باوجود شفافیت اور قائم شدہ طریقہ کار کی تعمیل عدالتی اداروں کی ساکھ کے لیے ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں