باجوڑ :وزیر مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

باجوڑ :وزیر مملکت مبارک زیب  خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے میں گھر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اوردھماکے کے باعث گھر کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا،حملہ آور دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔دوسری طرف جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے علاقے برواند میں آئی ای ڈی دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ قادم خان زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں