سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ بنالی

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی  جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ بنالی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ بنالی ،انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا۔

مشتاق احمد کاکہناتھاکہ ہماری پارٹی 1973 کے آئین کے اصولوں کی پابند ہوکر کام کرے گی ۔ پاکستان رائٹس موومنٹ کا مقصد چند طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، فوری اور سستا انصاف، آزادی اظہاررائے ، تعلیم و صحت کی فراہمی، غربت اور کرپشن کاخاتمہ، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کاخاتمہ اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں