لاہور:پرویزالٰہی کی جامعہ اشرفیہ آمد مولانا فضل الرحیم کی وفات پر تعزیت

لاہور:پرویزالٰہی کی جامعہ اشرفیہ آمد  مولانا فضل الرحیم کی وفات پر تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ، این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے راسخ الٰہی جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست و صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے جامعہ اشرفیہ پہنچ گئے اور۔۔۔

انہوں نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر مولانا تقی عثمانی، مولانا حافظ زبیر حسن، مفتی احمد علی، مولانا حافظ اسعد عبید اور دیگر علما و اساتذہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر مولانا حنیف جالندھری، مولانا احمد لدھیانوی، حافظ جواد عبید بھی موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحیم کی وفات سے ملک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہو گیا ، دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلنداور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں