وزیراعلیٰ سندھ کی سہیل آفریدی کیساتھ ملاقات سے معذرت
مراد علی شاہ کی مصروفیت کے باعث پیر کی ملاقات منسوخ ہوئی :کے پی کے ہاؤس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات منسوخ ہوگئی ، ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ نے ملاقات سے معذرت کرلی۔ کے پی ہاؤس اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق دونوں وزرا اعلیٰ کی ملاقات پیرکے روز ہونا تھی جسے وزیراعلیٰ سندھ کی مصروفیت کے باعث منسوخ کردیاگیاہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوبھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کردیاگیاہے ۔