شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار الیکشن، شہباز احمد ورک صدر منتخب

شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار الیکشن، شہباز احمد ورک صدر منتخب

آمنہ بھٹی جنرل سیکرٹری اور ثاقب جاوید جٹ نائب صدر کی سیٹ جیت گئے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے چودھری شہباز احمد ورک صدر اور آئی ایل ایف کی حمایت یافتہ آمنہ شہادت بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔چودھری شہباز احمد ورک نے 864 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مدمقابل آئی ایل ایف کے حمایت یافتہ عاصم حمید بھنگو 766 ووٹ لے سکے ۔ جنرل سیکرٹری کیلئے آمنہ شہادت بھٹی 1049 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل حافظ رانا طارق محمود 586 ووٹ لے سکے ۔ نائب صدر کیلئے ثاقب جاوید جٹ 903 ووٹ لے کر کامیاب رہے اور ان کے مدمقابل چودھری محمد شبیر گل 700 لے کرہارگئے ۔ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں41 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ 1644 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں