کوٹ لکھپت جیل میں اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کی محموداچکزئی کو اپوزیشن لیڈربننے پرمبارکباد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربننے پر محمود خان اچکزئی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز احمد چودھری ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے بذریعہ کونسل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اپنے پیغام میں توقع ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی اپنی فہم و فراست کو بروئے کار لاتے ہوئے عمران خان کی رہنمائی میں جمہوریت و آئین کی اصل شکل میں بحالی ، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی بالادستی ، عوام اور سیاسی کارکنوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں گے اورگزشتہ 4سال سے ملک جس دلدل اور معاشی بدحالی میں گھرا ہوا ہے اس سے نکالنے کیلئے وسیع تر مشاورت کریں گے۔