39واں سینئر مینجمنٹ کورس ڈی سی لاہور موسیٰ رضا اور 6افسرنامزد،5کے نام منسوخ

39واں سینئر مینجمنٹ کورس  ڈی سی لاہور موسیٰ رضا اور  6افسرنامزد،5کے نام منسوخ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)39ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں 19ویں گریڈ کیلئے افسروں کے ناموں کی فہرست رجسٹرار نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کر دی گئی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد،جبکہ ڈی سی ساہیوال شاہد محمود ،عمر شیر چٹھہ ڈی جی ایکسائز ،ڈی جی پاپولیشن کیپٹن(ر )اورنگزیب حیدر خان، ڈی جی اوورسیز پاکستان کمیشن احمر نائیک ،پی ڈی پی ایم یو وائلڈ لائف صبا عادل ،پولیس سروس سے پی ایس پی فیصل مختار کے نام بھی کورس کیلئے نامزد کردئیے گئے جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،ڈی سی اٹک رائو عاطف رضا ، سید حسن رضا ڈپٹی کمشنر نارووال، سی او کیٹل مارکیٹ کمپنی کیپٹن(ر)بلال ہاشم اور ایم ڈی ٹی ڈی سی پی عاصم رضا کے نام کورس کیلئے منسوخ کر دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں