نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ، گھر ، گاڑی کو جزوی نقصان

نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے باہر بم دھماکہ، گھر ، گاڑی کو جزوی نقصان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 دھماکہ جماعت اسلامی کے نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے باہر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے مولانا وحید گل کے گھر اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں