ملک بھرکے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت نے ملک بھرکے چالیس سیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کی ہے، ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے۔۔۔
جن کی لیبارٹری ٹیسٹنگ قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں کی گئی، وزارت قومی صحت کے مطابق 40سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو جبکہ 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو ہیں، اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت، سندھ میں 23نمونے مثبت، پنجاب میں 6 مثبت، خیبرپختونخوا میں 8 مثبت نمونوں کی تصدیق ہوئی ہے ، بلوچستان میں دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمونے بھی پولیو مثبت پا ئے گئے۔