سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیدیا
گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ سے متصل عمارت کے ستون سخت متاثر انتظامیہ،دکان مالکان کو نوٹس،عمارت محفوظ قرا ر دینے تک استعمال پرپابندی
کراچی (دنیا نیوز) ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کے ستون بھی متاثر ہوگئے ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ رمپا پلازہ کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ عمارت محفوظ قرا ر دینے تک استعمال نہیں ہوسکے گی۔