پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے وکلا کو فیس ادا نہ گئی ، عدالتی کارروائی متاثر

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے وکلا کو فیس ادا نہ گئی ، عدالتی کارروائی متاثر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مقدمات میں گرفتار اور نامزد کارکنوں کے لیے وکلا کی فیس ادا نہیں کی گئی جس کے باعث عدالتی کارروائی متاثر ہونے لگی ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کے ٹرائل کے لیے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا تھا تاہم پارٹی قیادت نے طے شدہ فیس ادا نہیں کی جس کے باعث انہوں نے متعلقہ مقدمات میں عدالت پیش ہونا چھوڑ دیا اور کئی کارکن بغیر موثر قانونی نمائندگی کے عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرہ کارکنوں نے پارٹی کی سینئر قیادت، خصوصاً علیمہ خان اور مرکزی رہنماؤں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا قیادت کی یقین دہانیوں کے باوجود وکلا کی فیس ادا نہیں کی گئی جس سے ان کا اعتماد مجروح ہوا، وہ آئندہ پارٹی قیادت کے کہنے پر کسی بھی احتجاج یا مظاہرے میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں