مصدق احمد کو سیکرٹری فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اضافی چارج تفویض
سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے معظم علی کو 3دسمبر 2026سے ریٹائر کرنے کے احکامات
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسر مصدق احمد کو تین ماہ کے لیے وفاقی سیکرٹری فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اضافی چارج دے دیا ۔ سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سید معظم علی کو 3 دسمبر 2026 سے 60 سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔