حضرت امام حسین ؓکا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم ولادتِ آج 3شعبان المعظم 23 جنوری بروزجمعہ کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مساجد و امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ مختلف تقریبات میں شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی۔