اوورسیز کی جائیداد پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7دن میں ہوگا:محسن نقوی
اسلام آباد انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف شکایات درج کرانے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کردیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اگر کسی بھی قسم کے قبضے کی شکایت درج کرائیں گے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر اس پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ایک خصوصی کمپلینٹ سیل قائم کردیا ہے ،شہری اب اپنی شکایات واٹس ایپ نمبر 03004024255 پر 24 گھنٹے بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پر بھی روانہ کی جا سکتی ہیں۔