کویت میں 10لاکھ بھارتی ، 67ہزار پاکستانی ملازم ،سیکرٹری اوورسیز

 کویت میں 10لاکھ بھارتی ، 67ہزار پاکستانی ملازم ،سیکرٹری اوورسیز

ترسیلات زر بائیکاٹ مہم ناکام، ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا ، ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن دوائی لے جانا بھی بعض ممالک میں جرم،مسافروں کو آگاہی دی جائے ، کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (دنیا نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ بھارت کے دس لاکھ افراد جبکہ 67 ہزار پاکستانی کویت  میں نوکری کر رہے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین آغا رفیع اللہ کی زیر صدارت شروع ہواجس میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے شرکت کی۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترسیلاتِ زر بھیجنے کے خلاف چلنے والے بائیکاٹ کو ناکام بنایا گیا۔ مہم چلائی گئی اور مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا گیا۔ ان کے مطابق تنظیم 21 سے زائد یورپی ممالک میں کام کر رہی ہے اور مشن پاکستان سے متعلق سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ مشن پاکستان کے تحت 21 سے زائد ممالک میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ بیرون ملک ایسے بھی پاکستانی گرفتار ہو رہے ہیں جو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر گرفتار ہوئے ۔ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو آگاہی دی جائے کہ دوائی یا دیگر اشیاء لے جانا بھی بعض ممالک میں جرم ہو سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں