پاکستان عالمی لیبر مارکیٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ، چودھری سالک

پاکستان عالمی لیبر مارکیٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ، چودھری سالک

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چو دھری سالک حسین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے جدید لیبر پالیسیوں،مہارتوں کی تیاری اور عالمی معیار کے مطابق تربیتی نصاب پر زور دیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بیورو آف امیگریشن کی ڈیجیٹلائزیشن اور طلب پر مبنی مہارتوں کی ہم آہنگی کے اقدامات پیش کیے ۔ سالک حسین نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون، ڈیجیٹل موبیلٹی اور اخلاقی بھرتی کے ماڈلز مضبوط کرنے پر عزم کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں