آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ ، سینیٹر انوار کاکڑ کی خصوصی نشست

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ ، سینیٹر انوار کاکڑ کی خصوصی نشست

افغانستان سے تجارت صرف قانونی طریقے سے ممکن ،سمگلنگ خاتمہ سے فائدہ عوام کو ہوگا پاک فوج فکری تربیت ، تعلیم، نوجوانوں کے مثبت کردار کے فروغ کیلئے کوشاں ،انوار کڑ کاخطاب

  راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)آئی ایس پی آر \"ونٹر انٹرن شپ2026\" نوجوانوں کی فکری تربیت اور شعورکو اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدام، آئی ایس پی آر کے  زیر اہتمام \"ونٹر انٹرن شپ\" نوجوانوں کو باصلاحیت اور بااعتماد بنانے کے عزم کی عکاس ہے ،سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہو ئی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کے حوالہ سے فتنہ الہندوستان کے گمراہ کن بیانیہ اور جھوٹے پروپیگنڈہ کو آشکار کیا ، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شدت پسند عناصر نے بلوچستان کے حوالہ سے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیہ کے تحت مسلح گروہ اور جتھے تشکیل دئیے ،یہ گروہ دلیل اور مکالمے پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ ان کی دلچسپی مفاہمت میں نہیں بلکہ تصادم اور بدامنی میں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے دشمن ان مسلح جتھوں کو جواب دینا ریاستی اداروں کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔ماضی کے برعکس آج بلوچستان میں ہزاروں سکول، کالجز اور درجنوں یونیورسٹیز سمیت ہسپتال بھی فعال ہیں ، افغانستان سے تجارت صرف قانونی طریقے سے ممکن ہے ، سمگلنگ کے خاتمہ سے فائدہ پاکستانی عوام کو ہی پہنچے گا، بلوچستان میں مفاہمت، ہم آہنگی اور ترقی کیلئے ریاست، میڈیا اور عوام سب کو مشترکہ ذمہ داری نبھانا ہوگی، انھوں نے کہا کہ پاک فوج فکری تربیت ، تعلیم اور قومی سطح پر نوجوانوں کے مثبت کردار کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں