اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی مصطفی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مقرر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن )ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی مصطفیٰ ڈار وزیراعلیٰ کے مشیر برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سپیشل انیشی ایٹو کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔ علی ڈارکا سائنسی و تکنیکی شعبے میں مضبوط تعلیمی پس منظر ہے ، انہوں نے یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور یونیورسٹی کالج لندن میں بھی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، جس کے بعد 2000 ئمیں برطانیہ منتقل ہو گئے تھے ۔