احتجاج کرنا آئینی ، جمہوری حق

احتجاج کرنا آئینی ، جمہوری حق

پشاور (اے پی پی)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپا ئو نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن اسے کبھی بھی عوام کیلئے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے۔۔۔

 اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر گہرا افسوس ہوتا ہے کہ اس صوبے میں سڑکیں بند کی جا رہی ہیں جہاں خود پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ایک آئینی اور جمہوری حق ہے ، لیکن اسے کبھی بھی عوام کے لیے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے ، جب شاہراہیں سیل کر دی جاتی ہیں اور شہر مفلوج ہو جاتے ہیں، تو اس سے سیاسی حریفوں کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ عام شہری متاثر ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں