عمران کو جان لیوا بیماری ہوئی تو باہربھجوایا جاسکتا :بیرسٹردانیال
راولپنڈی(خبر نگار، این این آئی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ عمران خان کو اگر کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو زندگی بچانے کیلئے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال نے کہا کہ عمران خان کی ڈیل کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی تو پارلیمانی قوتوں سے ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھجوانے پر بہت سوال ہوئے ، ایک ہی صورت ہے ، قانونی شہادت کی بنیاد پر اگر کوئی ایسی جان لیوا بیماری لاحق ہو تو زندگی بچانے کیلئے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ۔