سندھ :سرکاری محکموں میں اربوں کی مبینہ بے ضابطگیاں،انکوائری اچانک رک گئی
کراچی (محمد اشھد)سرکاری محکموں میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری اچانک رک گئی جبکہ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس بھی تاحال منعقد نہیں ہو سکے ۔
آڈٹ رپورٹس میں سندھ کے مختلف سرکاری محکموں کے مالی حسابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کی نشاندہی کی جا چکی ہے تاہم انتظامی تنازعے کے باعث ان معاملات کی جانچ پڑتال کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔