پی اے ایس افسران کی صوبوں میں تعیناتی کیلئے کوٹہ طے
گریڈ19کی50،گریڈ20کی60، گریڈ 21کی 65،گریڈ 22کی 100فیصد اسامیاں
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے صوبوں میں فیصلہ سازی اور انتظامی امور میں توازن قائم رکھنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سول سروس افسران کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے افسران کی تعیناتی کے لیے اسامیوں کی باقاعدہ شرح (پوسٹ شیئرنگ) کی منظوری دی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق گریڈ 17 کی 25 فیصد، گریڈ 18 کی 40 فیصد، گریڈ 19 کی 50 فیصد، گریڈ 20 کی 60 فیصد، گریڈ 21 کی 65 فیصد اور گریڈ 22 کی 100 فیصد اسامیاں پی اے ایس افسران کے لیے مختص ہوں گی،جبکہ باقی اسامیاں صوبائی سروس گروپ کے افسران کے لیے رہیں گی۔یہ تقسیم پوسٹ شیئرنگ فارمولے کے تحت کی گئی ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان انتظامی توازن اور ہم آہنگی برقرار رہے ۔