لگتا ہے دو چار ڈی سیز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی: ہائیکورٹ

 لگتا ہے دو چار ڈی سیز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی: ہائیکورٹ

ڈی سی گجرات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست، ایڈووکیٹ جنرل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود جائیداد کا قبضہ واپس نہ دلوانے پر ڈی سی گجرات کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔سماعت کے دوران عدالت نے اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس د یئے کہ بظاہر ایسے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دینا پڑے گا۔ اگر ایسے افراد کو گرفتار کیا جائے تو شاید حالات بہتر ہو جائیں، لگتا ہے کہ دو چار ڈی سیز کو ہتھکڑیاں لگوانا پڑیں گی،درخواست گزار محمد صادق نے مو قف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جائیداد کا قبضہ واپس دلوانے کا حکم دیا تھا جبکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر حکومتی اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے ۔ اس کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر ڈی سی گجرات کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں