شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر کو فون، ڈرون حملے کی مذمت، اظہار یکجہتی

شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر کو فون، ڈرون حملے کی مذمت، اظہار یکجہتی

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو فون کر کے آذربائیجان کے ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے ۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کو ایران اور خلیج میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطے پر شکریہ ادا کیا اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا وزیراعظم سے وفاقی وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو اپنی وزارت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں