لیگی رہنما کی بجلی چوری پکڑ نے پر گیپکو اہلکار کا تبادلہ ،ایم این اے کیخلاف احتجاج

لیگی رہنما کی بجلی چوری پکڑ نے پر گیپکو اہلکار کا تبادلہ ،ایم این اے کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )لدھیوالہ کے لیگی رہنما کی مبینہ بجلی چوری پکڑنے پر ایم این اے نے گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ کے اہلکار کا تبادلہ کر ا دیا ،سٹی سرکل نے آج سے ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ کے اہلکار ملک الفت نے لدھیوالہ وڑائچ سے لیگی رہنما کی کئی بار بجلی چوری پکڑی اور مقدمات درج کر ائے جس کی پاداش میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمود بشیر ورک نے ملک الفت کو معطل کر ا دیا ،گیپکو سٹی سرکل نے آج سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے محمود بشیر ورک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں