احتجاج کیس : 42 ملزم جوڈیشل، 6 مقدمہ سے ڈسچارج

 احتجاج کیس : 42 ملزم جوڈیشل، 6 مقدمہ سے ڈسچارج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عالمی مذہبی شخصیت کے انتقال پر احتجاج کے مقدمہ میں گرفتار 42 ملزموں کو جوڈیشل کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیئے جبکہ 6 ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی پولیس کی جانب سے گرفتار48 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کرتے ہوئے مزید4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ملزموں کومقدمہ سے ڈسچارج کردیا اور42ملزموں کو جوڈیشل کردیا،بعدازاں فاضل جج نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل اورپولیس ریکارڈ طلب کرلیا، ملزموں ن ے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں